اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں ایران کی موجودگہ گیارہویں حکومت کے دور میں دفاعی آلات اور جنگی ساز و سامان کی پیداوار میں سو گنا اضافہ ہوا ہے.
ان خيالات كا اظہار بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' نے گزشتہ روز ايران كے مزہبي شہر قم ميں يوم غازي (جانباز) كي مناسبت سے ايك قومي سمينار سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر موجودہ ايراني حكومت كي دفاعي شعبے ميں نماياں كاميابيوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے بتايا كہ وطن كي مسلح افواج كي تمام ضروريات پورا كرنے بشمول دفاعي ساز وسامان كي فراہمي كے لئے نماياں اقدامات اٹھائے گئے ہيں.
انہوں نے كہا كہ 2013 كے مقابلے ميں انفرادي جنگوں ميں استعمال ہونے والے ھتھياروں كي پيداوار ميں 100 فيصد اضافہ ديكھنے ميں آئي ہے.
ايراني وزير دفاع نےكہا كہ آج ايسي ہماري ميزائل كي صلاحيتيں اندروني ضروريات كو پورا كرنے كےعلاوہ دنيا كے دوسرے بڑے ممالك بھي برآمد كي جاتي ہے.
دهقان نے كہا كہ اللہ كےفضل وكرم سے دوسرے ممالك پر انحصار كے بغير موجودہ حكومت ميں تحقيقي ، صنعتي، زميني ساز و سامان، بيلسٹك ميزائل، ايرو اسپيس كي صنعت،سمندري، ٹيلي كميونيكيشن،اليكٹرونكس كے ميدانوں ميں بڑي كاميابياں حاصل كي گئي ہے جو يہ ايراني دلاور نوجوانوں كي بھر پور كوششوں كا نتيجہ ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲